وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پر پر نشر ہونے والے پروگرام ’’من کی بات‘‘کی طرز پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عوام سے براہ راست گفتگو کرنے کےلئے آج سے سوشل میڈیا پر ’’ٹاک ٹو اے کے ‘‘پروگرام شروع کیا ہے اور مرکزی حکومت پر کام نہ کرنے دینے
کا الزام لگایا۔
من کی بات پروگرام کی طرح ٹاک ٹو اے کے پروگرام بھی گیارہ بجے سے شروع ہوا ۔
مسٹر کیجریوال نے تقریباً آدھے گھنٹے اپنی بات رکھی اوراپنی حکومت کے کارنامے گنوائے اور اس کے بعد لوگوں کے سوالوں کے جواب دینے شروع کئے